افغانستان میں طالبان کے حملے میں 10 فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں قائم فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں قائم فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 215 میوند آرمی کورپس کے ترجمان نواب زردان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ضلع سانگن میں بیس کے لیے ایک خندق کھودی اور دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر حملے سے قبل اسے دھماکے سے اڑادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بیس میں حملے کے وقت 18 فوجی موجود تھے جو سانگن کے لوگوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے تھے جن میں سے 4 فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر 4 نے طالبان کا مقابلہ کیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

News Code 1896569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =