امریکہ میں بھارت کی لابنگ مضبوط ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی امریکہ میں لابنگ بہت مضبوط ہے اور اسی وجہ سے امریکی پالیسیاں بھارتی مؤقف کے مطابق ہوتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی امریکہ میں لابنگ بہت مضبوط ہے اور اسی وجہ سے امریکی پالیسیاں بھارتی مؤقف کے مطابق ہوتی ہیں۔  عمران خان نے پشاور میں شمالی امریکہ میں اوورسیز ڈاکٹرز اور خیبر میڈیکل کالجز کی ایسوسی ایشنز کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ میں مقیم پاکستانی خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر اور شہریت ترمیمی قانون سے متعلق نئی دہلی کے خلاف لابنگ کریں کیونکہ ملک کا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 'میں نہیں سمجھتا کہ (امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم)  نے اپنی لابنگ کی طاقت کی اہمیت کو سمجھا ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ وقت بالخصوص پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ بھارت آرایس ایس کے نظریے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتا ہے'۔

عمران خان نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب پہلی مرتبہ شہریت ترمیمی قانون اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور خود بھارتی عوام بشمول سکھ بھی نریندرمودی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

News Code 1896564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =