مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پہاڑی پورہ کےعلاقے میں شادی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پردلہا کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران عابد ولد ریاض نامی شخص کو رشتہ داروں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کا آج ولیمہ تھا۔ ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی فقیر آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پاکستان کے شہر پشاور میں پہاڑی پورہ کےعلاقے میں شادی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پردلہا کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
News Code 1896556
آپ کا تبصرہ