بھارت میں مظاہرین کا وزیر داخلہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی کے استعفی کا مطالبہ

بھارت میں مسلم مخالف متنازع اور ظالمانہ قانون پر احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازع اور ظالمانہ قانون پر احتجاجی مظاہروں  کاسلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی  کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے دوران اب تک متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ متنازع شہریت بل کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس نے ممبئی میں بھارت بچاؤ کے نام سے ریلی نکالی جبکہ چنئی میں بھی توحید جماعت کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے این آر سی اور اے سی سی واپس لینے اور ان میں ترمیم کرنے نیز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے وزير اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

News Code 1896555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =