مہر خبررساں ایجنسی نے فائننشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان شین رابرٹسن نے کہا ہے کہ ہم ایران، روس اور چين کی مشترکہ بحری مشقوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران ، روس اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں جمعہ سے آغاز ہوئی ہیں جو تین دن تک بحر ہند کے شمال اور بحر عمان میں جاریر ہیں گی۔ بحری خطرات سے نمٹنا اور فوجی تعاون کو فروغ دینا ان بحری مشقوں کا اصلی مقصد بتایا گيا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایران، روس اور چين کی مشترکہ بحری مشقوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
News Code 1896550
آپ کا تبصرہ