روس نے ہائپر سانک میزائل نصب کردیئے

روس نے کہا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپر سانک میزائل اپنے ہاں نصب کردیئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے کہا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپر سانک میزائل اپنے ہاں نصب کردیئے ہیں۔ان جدید ترین ہائپر سونک میزائلز کا نام ایونگارڈ ہے جو آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہیں اور اگر میزائل شکن کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو یہ راستہ اور بلندی تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور میزائل دفاعی نظاموں کو ناکام بنادیتے ہیں۔

روس کے مطابق ان بین البراعظمی میزائلز کی رینج 6 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ دو میگا ٹن ایٹمی اسلحہ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ انہیں اورنبرگ کے خطے میں اورال کے پہاڑی سلسلے میں نصب کیا گیا ہے۔

 روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بتایا کہ ایونگارڈ سسٹم موجودہ اور مستقبل کے تمام میزائل دفاعی نظاموں کو شکست دے سکتا ہے اور ان کے ذریعہ روس اس ٹیکنالوجی میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔

News Code 1896548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =