بھارت کے نامور اداکار کشال پنجابی نے خود کشی کرلی

بھارت کے نامور اداکار و ماڈل کشال پنجابی ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے نامور اداکار و ماڈل کشال پنجابی ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کشال پنجابی کی خودکشی کی خبر سب سے پہلے ساتھی اداکار کرنویر بوہرا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ کرنویر بوہرا نے اپنے انسٹاگرام پر کشال پنجابی کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ " تمہاری موت کی خبر نے مجھے حیران کردیا، میں اب تک یہ ماننے سے انکار کررہا ہوں، میں جانتا ہوں تم اب ایک بہتر جگہ پر ہوگے، تم نے اپنی زندگی گزارنے کے انداز سے مجھے بہت بار متاثر کیا "۔

ممبئی پولیس کے مطابق کشال پنجابی گزشتہ روز مردہ حالت میں اپنے فلیٹ میں پائے گئے تھے جبکہ پولیس کو ان کی لاش کے پاس سے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر بھی ملی جو ممکنہ طور پر انہوں نے خودکشی سے پہلی لکھی تھی۔

اس نوٹ میں کشال پنجابی نے لکھا کہ ان کی جائیداد/اثاثوں کا 50 فیصد حصہ والدین اور بہن میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے جبکہ باقی 50 فیصد ان کے 3 سالہ بیٹے کیان کو دیا جائے۔

News Code 1896547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =