پاکستان میں مسافربس الٹنے سے 5 مسافر ہلاک

پاکستان کے علاقہ بہاول نگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافربس الٹنے سے 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بہاول نگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافربس الٹنے سے 5 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  مطابق بہاولنگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافرہلاکہوگئے۔ ہلاک  ہونے والے مسافروں میں 35 سالہ نازیہ بی بی عمر، 18 سالہ اقراء بی بی، محمد ندیم، انیلا یونس اور محمد ہاشم شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے فورٹ عباس میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزيت کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1896546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =