انڈونیشیا میں مگر مچھ نےخاتون پر حملہ کرکے ہلاک کردیا

انڈونیشیا میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے ،جسے خطرناک مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کر دیا تھا جب کہ اسی علاقے سے ایک خاتون تاحال لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے ،جسے خطرناک مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کر دیا تھا جب کہ اسی علاقے سے ایک خاتون تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی دریا کے نزدیک ایک مگر مچھ نے 48 سالہ خاتون پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ لاش پر مگر مچھ کے دانتوں کے نشان نمایاں تھے۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس علاقے میں رواں برس مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اسی علاقے سے ایک اور خاتون لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مگرمچھ  نے اپنی خوراک بنالیا ہوگا۔ دو روز قبل لاسلو دریا کے نزدیک بھی ایک مگر مچھ نے خاتون کو دبوچ کر ہلاک کردیا تھا۔ جنوری میں ایک تحقیقی مرکز میں کام کرنے والی خاتون سائنس دان کو بھی مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1896541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha