یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدرکا بھارت سے نسل پرستانہ قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ

یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو نے کہا ہے کہ بھارت کو نسل پرستانہ اور متنازع شہریت قانون فوری طور پر منسوخ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ بھارت کو نسل پرستانہ اور متنازع شہریت قانون فوری طور پر منسوخ کرنا چاہیے۔ فابیو ماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، عورتوں اور بچوں پر ہونے والے ظلم جلد ختم ہونے چاہئیں، بھارتی شہریت ایکٹ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہر انسان کو امن کا بنیادی حق دینا چاہیے، کسی ایک طبقے کو دبانا غیر اخلاقی رویہ ہے، مقبوضہ کشمیر سمیت متنازع بھارتی شہریت ایکٹ کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

News Code 1896539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =