امریکہ میں پرواز کے دوران 10 سالہ بچی کی پراسرار موت

امریکہ میں دوران پرواز ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے میں 10 سالہ بچی کی پراسرار موت کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں دوران پرواز ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے میں 10 سالہ بچی کی پراسرار موت کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے کو طبی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر لاس اینجلس ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں دوران پرواز ایک بچی کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ایئرپورٹ میں طبی عملے نے بچی کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی نے دوران پرواز ہی طیارے میں دم توڑ دیا تھا تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ نے کہا کہ بچی طیارے میں سوار ہونے سے قبل مکمل طور پر صحت مند دکھائی دے رہی تھی۔ لاس اینجلس سول ایوی ایشن کی جانب سے بچی کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ادھر عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ 10 سالہ بچی کو پرواز بھرنے کے فوری بعد سینے میں شدید درد ہوا تھا اور دل کے دورے کے سبب ہی موت واقع ہوئی ہے۔

News Code 1896537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =