بھارتی پولیس گھروں میں گھس کرمسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے

بھارت کی سماجی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ متنازعہ قانون شہریت اور نیشنل رجسٹرآف سٹیزنز (این آرسی) بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، اُدیواسیوں اور غریب عوام کے خلاف ہے بھارتی پولیس گھروں گھس کرمسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سماجی کارکن اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ متنازعہ قانون شہریت اور نیشنل رجسٹرآف سٹیزنز (این آرسی) بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، اُدیواسیوں اور غریب عوام کے خلاف ہے بھارتی پولیس گھروں گھس کرمسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اروندھتی رائے نے کہا نیشنل رجسٹر فار سٹیزن میں عوام اپنے اصل پتے کی بجائے مودی کے گھر کا پتا لکھوائیں، دہلی یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے این پی آر کی مخالفت کرنیکی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں غلط نام اور پتہ فراہم کریں۔۔ اس نے کہااب توبھارت میں سکیورٹی اہلکار مسلمان علاقوں میں بغیر ورانٹ گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے ہیں اور مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1896535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =