پاک بحریہ کا میزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے ہیں۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے اور فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔ پاکستانی بحریہ نے مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

News Code 1896530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =