مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ہیڈکوارٹر پر بدر پی 1بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو بدر پی ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ نجران کے علاقہ بئر عسکر میں سعودی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کو بدر پی 1 بیلسٹک میزائل سے تباہ کردیا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ہیڈکوارٹر پر بدر پی 1بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1896528
آپ کا تبصرہ