پاکستان کے خفیہ اداروں نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گوجرنوالہ میں سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر نیٹ ورک سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر میں خفیہ اعداد و شمار، موبائل فون، 5 کلاشنکوف رائفلیں، 2 پستول اور گولہ بارود سمیت دہشت گردی کی مالی اعانت کے لئے فنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مشترکہ ٹیم پچھلے کئی مہینوں سے اس نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی تھی، دہشت گرد کالعدم تنظیم کا میڈیا سیل چلا رہے تھے اور افغانستان میں دہشت گردوں کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھی بھیج رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے تھے جب کہ ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر عرف جعفر عرف بزرگ میڈیا کا ماہر ہے جو میڈیا اور پرنٹنگ پریس چلا رہا تھا جب کہ عبد اللہ عمیر عرف حنظلہ کارروائیوں کے لئے مجموعی طور پر کوآرڈینیٹر تھا، دیگر دہشت گردوں میں احمد عرف قاسم، محمد یوسف، محمد یعقوب عرف گورا شامل ہے۔

News Code 1896525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha