دشمن کی ایرانی قوم کو استقلال اور پیشرفت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش / ایف اے ٹی ایف دشمن کا ایک فتنہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے دشمن کی مختلف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو استقلال اور پیشرفت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ایف اے ٹی ایف بھی دشمن کے فتنوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی، نماز جمعہ میں ہزاروں مشمنین نے شرکت کی ، خطیب جمعہ نے ایرانی قوم کے خلاف دشمن کی مختلف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو استقلال اور پیشرفت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ایف اے ٹی ایف بھی  دشمن کے فتنوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران میں بعض ایام بڑے اہم اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں جن میں 22 بہمن 1357 ہجری شمسی اور 19 دی کے دن بھی شامل ہیں ۔ ان ایام میں خون کی شمشیر پر فتح ہوئی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بڑے شیطان  امریکہ اور اس کے علاقائی آلہ کاروں اور چیلے چانٹھوں کی گھناؤنی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی قوم بھی بیدار ہے اور اس نے ہر مرحلے پر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی قوم نے 9 دی 1388 ہجری شمسی کو بھی دشمن کی ایک اور سازش کو ناکام بنادیا، ایرانی قوم اہلبیت علیھم السلام کے نقش قدم پر گامزن ہے اور وہ بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اہداف کی سمت بڑھ ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم کے دل محبت اہلبیت علیھم السلام سے سرشار ہیں اور ایرانی عوام اللہ تعالی کی رضایت اور  حضرت ولی عصر ( عج ) کی خوشنودی کے حصول کے لئے میدان میں حاضر ہوتے ہیں اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیتے ہیں۔ خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ ایرانی قوم کی خدمت رسانی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ورنہ انھیں اللہ تعالی کے روبرو سخت حساب و کتاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1896524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =