مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے " نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کا مقصد ماڈل ٹاؤن سے مواد کو قبضے میں لینا ہے جبکہ ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں پرویز رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں ن لیگ رہنما عطا تارڑ کو کل طلب کر رکھا ہے جبکہ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے " نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔
News Code 1896523
آپ کا تبصرہ