ہندودہشت گرد تنظیم کا مسلمانوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر آر ایس ایس کی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندودہشت گرد تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رکھا ہے عالمی برادری کا اس سلسلے میں بیدار ہوجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر آر ایس ایس کی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندودہشت گرد تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں کے قتل عام کا گھناؤنا منصوبہ بنا رکھا ہے عالمی برادری کا اس سلسلے میں بیدار ہوجانا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس کی ڈنڈا بردار ملیشیا کی ویڈیو ری ٹوئٹ کی۔

وزیراعظم نے اپنے اس ٹوئٹ میں عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’بین الاقوامی برادری بیدار ہو جائے قبل اس کے بے لگام آر ایس ایس مسلمانوں کے خون سے ایسی ہولی کھیلے کہ تاریخِ انسانی میں قتل عام کے دیگر واقعات ہیچ دکھائی دینے لگیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہٹلر کی خاکی وردی ہو یا آر ایس ایس، جب بھی مسلح جتھوں کا خمیر کسی قوم کے خلاف بےجا نفرت سے اٹھایا گیا ہے تو حالات کا اختتام قتل عام پر ہی ہوا ہے۔

News Code 1896522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =