قزاقستان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ/ طیارے پر 100 مسافر سوار

قزاقستان کے شہر الماتی میں مسافرطیارہ اڑان کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا طیارے میں 100 مسافرسوارتھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے شہر الماتی میں مسافرطیارہ اڑان کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا طیارے میں 100 مسافرسوارتھے۔اطلاعات کے مطابق قزاقستان میں الماتی ایئرپورٹ پر مسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد ہی ہوائی اڈے کے پاس گرگیا۔ جہاز اڑان بھرتے ہی اچانک تیزی سے نیچے آیا اور ایک پتھرکے بیریئرسے ٹکرانے کے بعد دومنزلہ عمارت سے ٹکراگیا۔ طیارے میں 95 مسافراورعملے کے پانچ اہلکارسوار تھے جبکہ حادثے میں 14  ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

طیارے کی منزل قزاقستان کا دارالحکومت نورسلطان تھا۔  واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1896520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =