مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلہ آیا ہے زلزلہ کی شدت 9۔ 4 ریکارڈ کی گئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 5 بجکر 23 منٹ اور 11 سیکنڈ پر آیا ، ذرائع کے مطابق صوبہ بوشہر میں زلزلہ کلمہ علاقہ سے 8 کلو میٹر دور، اہرم علاقہ سے 12 کلو میٹر اور خورموج سے 27 کلو میٹر دور آیا ہے۔ زلزلہ پیما پر زلزلہ کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلہ آیا ہے زلزلہ کی شدت 9۔ 4 ریکارڈ کی گئي ہے۔
News Code 1896519
آپ کا تبصرہ