ایران ، روس اور چین کی کل سے تین روزہ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا کل بروز جمعہ سے آغاز ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا کل بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی۔ اور ان مشقوں ميں بحری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بحری توانائیوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ ادھر ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ابوالفضل رستگاری نے بھی کل اعلان کیا تھا کہ روس، ایران اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔ بحری مشقیں بحر ہند اور بحر عمان میں منعقد کی جائیں گی۔

News Code 1896516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha