روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب

روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہےاور تجربے کے نتائج کو صدر پوتین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہےاور تجربے کے نتائج کو صدر پوتین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی  مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پوتین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

News Code 1896515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =