جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بال بال بچ گئی

جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 740 لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ اچا نک انجن سے کوئی چیز ٹکرائی تاہم اس دوران کپتان نے طیارے کو مہارت سے کنٹرول کیا اور ایک انجن کی مدد سے طیارے کو بورڈنگ برج پر پارک کیا جس کے بعد تمام مسافروں کو باحفاظت لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ حادثے میں طیارے سے دھاتی چیز ٹکرائی تھی جس کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا۔ شبہ ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا ہو۔ اس حوالے سے طیارے کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔

News Code 1896514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =