مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔
News Code 1896512
آپ کا تبصرہ