بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار

بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ جمعرات کو ڈھاکہ میں بی پی ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ بنگلہ دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی، ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیسٹ میچز کیلیے وہاں جانے کو تیار نہیں،7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیں۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ  ابھی یہ واضح نہیں کی مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے ٹیم پاکستان جاتی ہے تو کوچنگ اسٹاف یا کھلاڑیوں میں سے ساتھ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کون کرتا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو جنوری میں پاکستان آکر 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے جب کہ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اپنی کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر نہیں کھیلے گا۔

News Code 1896511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =