مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے 23 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کردی تھی۔ جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ ڈالر محفوظ ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
News Code 1896510
آپ کا تبصرہ