رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

پاکستان میں عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا آج انہیں جیل سے رہا کردیا گیا  ہے۔ واضح  رہے کہ جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثنااللہ کو موٹر وے سے گرفتار کرکے  گاڑی سے 15 کلو گرام منشیات برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چھ ماہ بعد رہائی مکمل انصاف نہیں، چیف جسٹس میرے مقدمے کی جوڈیشل انکوائری کرائیں۔

News Code 1896508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =