مودی کی خطے میں آگ لگانے کی کوشش

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ  مودی سرکار اور بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔ شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پراٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت کے اندرسے عوام نے انتہا پسند حکومت کومسترد کردیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔

News Code 1896504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =