ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک

ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرق میں ايران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعہ میں کئی افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 64 افراد کو بچالیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ترک ذرائع کے مطابق تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔

News Code 1896503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =