پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فائرنگ شہریت ایکٹ پرردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ہندوستان کے عوام نے مودی سرکارکی انتہا پسند سوچ کو مسترد کردیا ہے۔ دنیا، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا نوٹس لے کیونکہ مودی حکومت خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ وزیرخارجہ نے پاک فوج کے شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

News Code 1896501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =