فرانس بھی یمن میں سعودی عرب کے سنگین جرائم میں شریک ہے

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے فرانس کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس یمن میں سعودی عرب کے سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے فرانس کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقہ منبہ میں فرانس کی گولہ باری کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی فرانسیسی ہتھیاروں سے نہتنے یمنی شہریوں کا قتل عام  کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فرانس سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

News Code 1896500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha