تہران میں روسی سفیر کی امیر عبداللہیان سے ملاقات

تہران میں روس کے سفیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں روس کے سفیر لوان جیرگان نے ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات گہرے اور دوستانہ ہیں اور دونوں ممالک باہمی مشورے کے ساتھ  علاقہ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1896497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =