گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں ریاست کی مودی سرکار ملوث تھی

بھارت کی مودی سرکار نے گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر سنجیو بھٹ پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر سنجیو بھٹ پر زندگی تنگ کر دی ہے۔ پولیس افسرسنجیو بھٹ نے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے گواہی دی تھی کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں ریاست کی مودی سرکار ملوث تھی۔ پولیس افسر سنجیو بھٹ کو پہلے معطل کیا گیا، پھر نوکری سے نکال دیا گیا۔ سنجیو بھٹ نے بھارت کی سپریم کورٹ میں بطور گواہ اپنا نام درج کرایا تو ان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، جس کے بعد ایک 30 سال پرانے کیس میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک سیشن عدالت سے پولیس افسر سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سزا دلوا دی گئی۔ پولیس افسر سنجیو بھٹ کی بیٹی ڈاکٹر آکاشی بھٹ نے امریکی کانگریس کے سامنے یہ ساری صورت حال بیان کر دی ہے۔

News Code 1896495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =