ایران سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج  گرہن

ایران سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج صبح سورج کو گرہن لگا جس کے بعد مؤمنین نے نماز آیات ادا کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج صبح سورج  کو گرہن لگا جس کے بعد مؤمنین نے نماز آیات ادا کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔ آج ہونے والا سورج گرہن 2019 کا آخری سورج گرہن ہے۔ 20 سال بعد ہونے والے سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 37 منٹ پر محیط ہوگا، سورج کا 90 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔ دن کا کچھ دورانیہ رات میں تبدیل ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی جانب براہ راست نہ دیکھیں، سورج گرہن کے وقت گھر سے باہر نہ جائیں کیونکہ کھلے آسمان کے نیچے سورج کی تابکار شعاعیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

News Code 1896494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =