لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی اور 3 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان گذشتہ 36 گھنٹے میں ایل او سی پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان گذشتہ  36 گھنٹے میں ایل او سی پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت کی جانب سے پچھلے 36 گھنٹے میں سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے۔ اس نے کہا کہ پاکستانی  فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی ایک چوکی مکمل تباہ  کردیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ اس دوران کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1896493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =