رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جہاد اور شہادت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا مقابلہ کرنا چاہیے اور جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: شہداء کی تعلیم و سن و سال سے بالا تر رہ کر معاشرے میں  ان کے ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی اور پہچان کروانی چاہیے۔

News Code 1896492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =