اٹلی میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن

اٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں لوگوں نے مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کردیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں لوگوں نے مسلسل محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری روشن کردیا۔ گزشتہ تین دہائیوں سے اٹلی کے علاقے امبریا میں انجائنو پہاڑ کے دامن میں واقع گوبیو دیہات کے لوگ کرسمس درخت کو بڑے سے بڑے بناتے رہے ہیں۔ اور ہر سال سب سے بڑے کرسمس درخت کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انہی کے حصے میں آتا رہا ہے۔ یہ درخت پہاڑی کی ڈھلواں میں بنایا گیا ہے۔ اس کا آغاز 1981 میں ہوا تھا اور پہلی مرتبہ 750 میٹر بلند درخت تعمیر کیا گیا تھا۔ اب ہر سال دسمبر میں 700 بڑی روشنیوں کو درخت کی شکل میں مرتب کیا جاتا ہے جو 7 دسمبر سے روشن ہوجاتی ہیں اور 6 جنوری کو انہیں بند کیا جاتا ہے۔

News Code 1896491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =