سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان روانہ ہوگئے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر ‏پاکستان روانہ ہوگئے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر ‏پاکستان روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیر اعظم ‏عمران خان اورپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان سیاسی اور معاشی حوالے سے سعودی عرب کا غلام بن گیا ہے اور سعودی عرب پاکستانی کی معاشی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے سیاسی اور معاشی فیصلوں پر اثر انداز ہوتا رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران کو ملائشیا میں اسلامی ممالک کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔ جس پر ترکی کے صدر اردوغان اور ملائشیا کے وزير اعظم مہاتیر محمد نے سخت افسوس کا اظہار کیا تھا۔

News Code 1896489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =