ایرانی فضائیہ کا میگ 29 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ

ایرانی فوج کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا میگ 29 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے طیارے کے پائلٹ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا میگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے کے پائلٹ کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی فوج کے بیان کے مطابق ایرانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اپنی ماموریت پر تھا اور سبلان کے پہاڑی اور برفانی علاقہ میں طیارہ کو حادث پیش آیا ، طیارے کے پائلٹ محمد رضا رحمانی کی تلاش کا کام جاری ہے۔ طیارہ صعب العبور علاقہ میں گرا ہے جہاں شدید برف باری جاری ہے اور امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1896486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =