مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ ادلب میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں احرار الشام وہابی دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی محاذ آزادی گروہ کے ترجمان ناجی مصطفی نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگي طیاروں نے معرۃ النعمان شہر کے قریب احرار الشام دہشت گرد کے مرکزی ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں احرارالشام کے کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ قاضی ابو اقبال اور اس کے ساتھی دہشت گرد اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے علاقہ ادلب میں روس کی بمباری کے نتیجے میں احرار الشام وہابی دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگيا ہے۔
News Code 1896483
آپ کا تبصرہ