مقبوضہ کشمیرمیں فوجی جیپ میں آگ لگنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمال میں واقع ضلع کپواڑہ میں فوجی جیپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے، دونوں اہلکار فوجی جیپ کے اندر سورہے تھے۔ حادثہ قابض بھارتی فوج کے چیرکوٹ آرمی کیمپ کے سیکٹر 8 کے اندر پیش آیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے قابض فوجیوں کی شناخت سوراب کٹاریہ اور اکشے ویرپرتاب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بالترتیب راجھستان اور کیرالا سے تھا اور دونوں بھارتی آرمی میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔

News Code 1896477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =