صدر روحانی کا پوپ فرانسیس کو مبارکباد اور تہنیت کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور سن 2020 کے آغاز کی مناسبت سے عیسائی برادری اور کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس کو مبارکباد اور تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور سن 2020 کے آغاز کی مناسبت سے عیسائی برادری اور کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس کو مبارکباد اور تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام توحید کے پیغام آور ، صبر و استقامت کے پیکر، دوستی ، محبت، حریت اور عزت کے مظہر ہیں۔ میں آپ کو اور کیتھولک عیسائیوں کو اس اہم اور مبارک دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے تمام آسمانی اور الہی ادیان کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔

News Code 1896474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =