بھارتی عوام نے وزیر اعظم مودی کو ہٹلر قراردیدیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ مسلمان مخالف فیصلوں پر بھارتی عوام کا سراپا احتجاج جاری ہے جبکہ بھارتی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ مسلمان مخالف فیصلوں پر بھارتی عوام کا سراپا احتجاج جاری ہے جبکہ بھارتی عوام  نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردیدیا ہے۔ بھارتی عوام وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ احتجاج کے دوران بھارتی عوام نے کارٹون پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہٹلر نے مودی کو اپنے ہاتھوں پر اٹھایا ہوا ہے ۔ روسی میڈیا کے مطابق شہریت کے متنازع بل کے خلاف بھارت میں ہونے والےاحتجاج کی یہ تصویر جرمن ٹی وی نے بھی نشر کی ہے ، جس کے بعد کارٹون سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا.واضح رہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ، ظالمانہ اور متعصبانہ قانون کے خلاف احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے، جبکہ چنئی میں بڑی احتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں، نئی دہلی میں کانگریس کے اعلان پر احتجاجی  دھرنا بھی دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے اہلکار پولیس کی وردیاں پہن کر نہتے مظاہرین کو بربریت اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔  آر ایس ایس کے اس اقدام سے بھارتی پولیس ادارے کو سخت بدنامی کا سامنا ہے۔

News Code 1896470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =