پاکستان میں بانی پاکستان محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

پاکستان میں بانی پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بانی پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہوئے۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ادھر پاکستان کے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

News Code 1896469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =