روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایس یو- 57 گر کر تباہ

روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایس یو- 57 تربیتی کے دوران گر کرتباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایس یو- 57 تربیتی کے دوران گر کرتباہ ہوگیا تاہم پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق  حادثے میں کسی قسم کاجانی  نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک کمیشن طیارہ کے گرنے کی تحقیقات کررہاہے۔رپورٹ کے مطابق اِس طیارہ کو تاحال روسی ایروسپیس فورس کومنتقل نہیں کیاگیا تھا،عام طور پر ٹی 50 کے نام سے معروف دو انجن اور ایک نشست والا ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایس یو- 57طیارہ اعلی حرکت پذیری اور آواز کی رفتار سے تیز پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس نے رواں سال کے شروع میں ایس یو-57کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع کی تھی۔

News Code 1896462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =