ٹرمپ نے مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے والے آفیسر کو مندوب بنادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے والے آفیسر کو خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے والے آفیسر کو خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کردیا ہے۔ رابرٹ بلیر کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تفتیش کے دوران امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ سے وفاداری نبھاتے ہوئے وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ بلیر وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ امریکہ چینی کمپنی ہواوے کے کاروباری وسعت کو کم کرنے کے منصوبے پر کاربند ہے اور اسی لیے رابرٹ بلیر کو صدر ٹرمپ نے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

News Code 1896457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =