مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ملائشیا سمٹ میں سعودی عرب کے دباؤ کی وجہ سےشرکت نہ کرنے کی وجہ سے علاقائي اور عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان میں بھی وزیر اعظم کے اس اقدام کو پاکستان کے استقلال کے منافی قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چند ٹکوں کے عوض ملکی اور قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
News Code 1896456
آپ کا تبصرہ