نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔ جہلم میں البیرونی ڈگری کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ای سی ایل پر باہر جانے سے روکا گیا، انہیں باہر جانے سے روکے جانا کابینہ کا زبردست فیصلہ ہے، تاہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی یہاں پر جیلیں کاٹتا ہے اور چند مخصوص لوگ بیرون ملک چلے جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ  یہ خاص لوگ جیلوں میں نہ رہیں لوٹی رقوم ادا کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں۔

News Code 1896453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha