پاکستانی حکومت کا مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائےای سی ایل کی سفارشات منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سفارش میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نوازکا عدالتوں میں ٹرائل چل رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پرہیں، نام نہ نکالا جائےجس پر وفافی کابینہ نے ان کا نام نہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کسی دوسرے فورم سے رجوع کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

News Code 1896450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =