منشیات کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور

پاکستان میں ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راںا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بدلے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔  واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی پر مقدمہ قائم کیا تھا۔

News Code 1896446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =